Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں ہر دن دم توڑتی انسانیت، تین معصوم بچوں کی شہادت کے پیچھے کی داستان آپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دے گی

غزہ میں ہر دن ایسی ایسی داستان سامنے آ رہی ہے کہ جو پوری انسانیت کے لئے شرم کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ جمعہ کی رات دہشتگرد اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں درجنوں لوگوں کے ساتھ تین معصوم بھی شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات غاصب صیہونی فوج کے ہوائی حملے میں والد کے بعد 3 بچے والدہ، دادا دادی سمیت شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے  میں  5 سالہ شیما، 7 سالہ ایلن اور 10 سالہ ہانی اپنی والدہ، دادی اور دادا کے ساتھ شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ان تین بچوں کے والد چند ماہ قبل نابلس میں شہید ہوگئے تھے۔ 

دہشتگرد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچے

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، سینٹرل، شمالی اور جنوبی غزہ میں کل صبح سے جاری اسرائیلی بمباری سے کم از کم 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے شہروں ہیبرون اور جنین میں چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 119 افراد شہید اور 209 زخمی ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک دہشتگرد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41,391 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 95,760 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس