حزب اللہ کا اعلان، ہم کسی بھی حالات کے لئے تیار، اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گا
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دہشتگرد صیہونی حکومت نے پیجر دھماکوں کے ذریعے پانچ ہزار لبنانیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ ناکام رہی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں شہید "ابراہیم عقیل" کی نماز جنازہ میں شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے اس عظیم کمانڈر کے کردار اور قابل فخر دی گئی خدمات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حاج ابراہیم عقیل (عبدالقادر) قدس اور فلسطین کے ایک شہید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ حاج ابراہیم کا جسد خاکی اب ہمارے درمیان نہیں ہے لیکن ان کی روح، کام اور خدمات باقی ہیں اور ہمارے مجاہدین ان کی راہ ضرور مکمل کریں گے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید ابراہیم عقیل حزب اللہ آپریشنز کے کمانڈر، رضوان یونٹ کے بانی، 2008 سے رضوان یونٹ کے کمانڈر اور جہادی کاموں میں سید حسن نصر اللہ کے نائب تھے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم (ص) کے یوم ولادت پر شہید ہونے والے شہداء نے امت اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط کیا ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے اپنے بیان کہا: اسرائیل نے ہمارے خیال میں تین دردناک جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، یہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: اسرائیل نے پیجر دھماکوں کے ذریعے پانچ ہزار لبنانیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا: "امریکہ اسرائیل کی جارحیت اور جرائم میں سر سے پاؤں تک شریک ہے۔"
شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی: ہم حزب اللہ ہیں، پہاڑ ٹوٹ کر بکھر جائے گا لیکن ہم ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔ سید حسن نصر اللہ کے نائب نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی دھمکیاں ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کر سکتی، ہم تمام حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی یہ طے نہیں کریں گے کہ دشمن کو کیسے جواب دیا جائے، ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جسے پورا حساب چکتا کرنے والی جنگ کہا جاتا ہے۔