Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کی مسلسل اور اندھا دھند بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے خلاف جاری صیہونی دہشتگردی کو تین سو ترپن روز ہو گئے اور عالمی برادری بالخصوص مغربی ممالک کی شہ دینے والی خاموشی نے صیہونی دشمن کو اور زیادہ گستاخ بنا دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنا کر ایک ماں کو اس کے چار بچوں کے ساتھ شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح النصیرات کیمپ میں خالد بن ولید اسکول کی بالائی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب غزہ شہر کا جنوب مغربی حصہ بھی صیہونی دہشتگردوں کی گولہ باری کی زد میں رہا جہاں صیہونی دہشتگردوں نے اپنے ٹینکوں اور توپوں کی مدد سے مختلف محلوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
صیہونی دہشتگردوں کی مسلسل اور اندھا دھند بمباری اور گولہ باری کے درمیان علاقے میں بارش کے سبب بھی غزہ کے باشندوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ صیہونی جارحیت کے باعث بنیادی تنصیبات کی تباہی کے بعد بارش اور سیوریج کا پانی غزہ کے پناہگزیں کیمپوں میں داخل ہو رہا ہے۔

ٹیگس