Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴
بحر ہند کے شمالی علاقے میں ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں منگل کے روز شروع ہوئی جن میں ایران کی مسلح افواج کے بحری یونٹوں اور روسی بحریہ نے حصہ لیا ہے۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد خطے میں انجام پانی والی تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ اور علاقائی سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ عالمی طاقت سمجھے جانے والے روس اور علاقائی طاقت شمار ہونے والے ایران کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مزید فروغ کے مقصد سے انجام پائی ہیں۔