آسمان ولایت ۱۴۰۰ فضائی فوجی مشقوں میں جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ
ایران کے ایر ڈیفینس مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے کہا ہے کہ آسمان ولایت ۱۴۰۰ نامی فضائی مشقوں میں جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے بتایا ہے کہ آسمان ولایت ۱۴۰۰ نامی فضائی مشقوں میں اصل مرحلہ جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ تھا اور اس تجربے میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے ایئر ڈیفنس مرکز کے سربراہ نے کہا کہ یہ دفاعی سسٹم مقامی ساخت کے ہیں جن کا پہلی بار ان فوجی مشقوں میں تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ انھوں نے کہا کہ ان تجربوں کے ساتھ ایران کی دفاعی طاقت مزید مضبوط ہوئی ہے اور ایران اپنی دفاعی توانائی کی تقویت میں ہرگز کوئی غفلت نہیں برتے گا۔
ایران کے ایر ڈیفینس مرکز کے سربراہ نے کہا کہ ایران اپنے خلاف ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتا ہے اور کوئی ایسا خطرہ نہیں ہے کہ جس کے بارے میں منصوبہ تیار نہ کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ ایران کی یہ فوجی مشقیں ملک کے وسطی صحرائی علاقے میں منگل کے روز شروع ہوئی ہیں۔