Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • بحرالکال میں برطانیہ کا جدید ترین میزائل کا تجربہ

برطانوی بحریہ نے بحر الکاہل میں جدید ترین اینٹی بوٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہلکے قسم کے اس جدید ترین میزائل کا تجربہ بحرالکاہل میں موجود برطانوی بحری بیڑے سے پرواز کرنے والے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیا گیا۔ یہ میزائل تین ملی سیکنڈ میں ہیلی کاپٹر سے نکل کر اپنے ہدف کی جانب متحرک ہو گیا۔

برطانوی بحریہ کے ایئر ونگ کے کمانڈر جمیز بلیک نے دعوی کیا ہے کہ یہ میزائل، برطانوی بحری بیڑوں کو چھوٹی اور تیز رفتار جنگی کشتیوں سے بچانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ برطانوی بحریہ کا یہ بیڑا جو اب تک خلیج بنگال میں موجود تھا، عنقریب ہندوستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔

امریکہ اور آسٹریلیا کے ساتھ آکس معاہدے کے بعد، بحرالکاہل میں برطانیہ کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

ٹیگس