-
علمدارِ کربلا کی یاد دلاتے ہیں یہ جانثار! - تصاویر
Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۵درج ذیل فوٹوگیلری میں انقلاب اسلامی کی خاطر اپنے اعضائے بدن کا نذرانہ پیش کرنے والے جانبازوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں جو اس وقت زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
-
یوم شجر کاری کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے پودا لگایا
Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۶ایران میں یوم شجر کاری کے موقع پر آج قائد انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پودھا لگایا۔ اس موقع پر آپ نے شجرکاری کو ایک اہم دینی اور انقلابی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے درختوں کے تحفظ اور انکی دیکھ بھال پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی آپ نے آب و خاک کو دو گرانقدر ثروتیں گردانا اور انکے صحیح اور بجا استعمال کے ساتھ ساتھ انکی حفاظت کو بھی لازمی قرار دیا۔
-
کرمانشاہ میں پھولوں اور پودوں کی نمائش
Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ایران کے شہر کرمانشاہ میں پھولوں پودوں کی نمائش کا اہتمام کیا گيا اس موقع پر دستکاری کی مصنوعات میں نمائش کے لئے رکھی گئیں تھیں جبکہ اس شہر کی سوغات کے نمونے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔
-
نوروز کی آمد کے موقع پر قالین واش کے سینٹرز میں کام کا رش
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۶نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں گھروں میں بچھے ہوئے قالینوں کو دھلوانے کے لئے ، قالین واش سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ اکثر لوگ اپنے اپنے گھروں میں بھی قالین دھونے کا کام انجام دیتے ہیں اور قالینوں کو دھونے کے بعد ان کو چھتوں پر سکھانے کے لئے ڈال دیتے ہیں۔
-
قزوین شہر میں قالین کا قدیمی بازار
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۸قزوین شہر کا ایک قدیمی ترین بازار ، ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کا بازار ہے کہ جو سرای قیصریہ کے نام سے معروف ہے۔ اس بازار کا ماضی قاجار دور سے جاملتا ہے اور اس زمانے سے لیکر آج تک یہ بازار ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی خرید و فروخت کے ایک اہم مرکز کے طور پر پہچھانا جاتا ہے۔
-
لمحوں کا شکار ۔ تصاویر
Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۱کچھ لمحے خوبصورت ضرور ہوتے ہیں مگر انہیں باقی رکھنے کے لئے شکار کرنا پڑتا ہے۔ ان تصاویر میں آپ پرندوں کی دنیا سے شکار ہوئے کچھ حسین لمحات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
-
غضب کی انگوٹھیاں ۔ تصاویر
Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۸’’سیکرٹ ووڈ‘‘ نامی ایک کمپنی نے لکڑی اور مخصوص ریزن (resin) سے تراش کر یہ خوبصورت انگوٹھیاں تیار کی ہیں جنکی قیمت قریب ۹۰ ڈالر سے لے کر ۱۸۰ ڈالر تک ہے۔ انکی خاص بات یہ ہے کہ ان پر عالم فطرت میں موجود قدرت کے حسین شاہکاروں کے نقوش نہایت فنکاری سے ابھارے گئے ہیں۔
-
غور سے تو دیکھیں! ۔ تصاویر
Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۱اسلامی آداب میں سے ایک یہ ہے کہ جب اس عالم خلقت میں کوئی انوکھی اور عجیب چیزنظر آئے تو کہا جائے ’’العظمۃ للہ‘‘۔ شاید یہ تصاویر دیکھ کر آپ عظمت خدا کا اقرار کئے بغیرنہ رہ سکیں۔
-
بعثت پیغمبرص کی مناسبت سے تہران میں نور افشانی
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۷تہران میں بعثت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے شہر بھر میں چراغ کیا گيا اور نور افشانی کی گئی۔
-
امام رضا(ع) کی روضۂ اقدس میں 27 رجب کی مناسبت سے چراغانی کے مناظر
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۵ایران کے مقدس شہر مشہد میں 27 رجب بعثت پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے فرزند رسول حضرت امام علی رضا ع کے روضۂ اقدس میں وسیع پیمانی پر چراغانی کی گئی۔