-
ماہ رمضان بہار قرآن۔ تصاویر
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۴روایات نبوی میں وارد ہوا ہے کہ آپ (ص) فرماتے ہیں: اپنے گھروں کو تلاوت قرآن کے ذریعے نورانی بناؤ۔ اسی طرح ایک دوسری حدیث شریف میں فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ ہر شئ کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کریم کی بہار ماہ رمضان ہے۔
-
قرآن کریم کے بارے میں ایک معنیٰ دار ویڈیو
Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۴قرآن کریم خدا کی جانب سے نازل ہونے والی آخری کتاب ہدایت ہے،مگر افسوس کہ صورتحال کچھ ایسی ہے کہ دنیا والے تو درکنار سب مسلمان بھی اسے پڑھ پانے سے قاصر ہیں اور عالم اسلام میں ایک بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو اسے پڑھنا بھی نہیں جانتے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ملاحظہ کیجئے جو آپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
-
بارگاہ علوی میں قرآن کریم کی تلاوت کرتےعراقی نونہال ۔ تصاویر
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں واقع امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہِ عالیہ میں سماج کے مختلف طبقوں منجملہ بچوں کے لئے محفل قرآنی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں عراقی نونہال بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد پر پورے عالم اسلام میں جابجا اور بالخصوص مساجد اور سبھی مقامات مقدسہ میں قرآنی محافل کا سلسلہ جاری ہے جہاں لاکھوں فرزندان اسلام آیاتِ ربانی کی برکتوں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
-
قرآن کریم سے انسیت، قائد انقلاب کی زبانی
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۰قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی زبانی سورۂ مبارکۂ بقرہ، آیت ۲۵۷ کی مختصر تفسیر ملاحظہ فرمائیے۔
-
قائد انقلاب اسلامی کی میزبانی میں محفل قرآنی کا انعقاد۔ تصاویر
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۵سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی میزبانی میں محفل قرآنی منعقد ہوئي جس میں ملک کے معروف قاریان کرام سامعین، ناظرین اور حضار کے کانوں میں آیات ربانی کا رس گھولا۔ یہ قرآنی محفل تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی بھی تشریف فرما تھے۔
-
تلاوت قرآن کریم ایک مقدس ہنر ہے، رہبرانقلاب اسلامی
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۰رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ رمضان کو ماہ ضیافت الہی اور پروردگار عالم کی لامتناہی رحمتوں کا وسیع دسترخوان قراردیا ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں آج ہوگی قرآنی محفل
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ماہ مبارک رمضان کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں آج ایک قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
ایران، ایک کتاب ایک امت کے زیر عنوان قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کا میزبان
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۴اسلامی جمہوریہ ایران کے قرآنی امور سے متعلق ادارے کے سربراہ نے دارالحکومت تہران میں قرآن کریم کی قرائت، ترتیل اور حفظ کے اڑتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی خبر دی ہے۔
-
یوٹرن لینے کی ضرورت ہے!۔ پوسٹر
Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱خدائے سبحان کا قرآن مجید میں ارشاد گرامی ہے: إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ؛ یعنی خداوند عالم توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ توبہ درحقیقت واپس لوٹنے کے معنیٰ میں ہے۔ انسان کو زندگی میں بارہا یوٹرن لینے اور واپس لوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ وہ شیطان اور اپنے نفس کے جھانسے میں آکے بسا اوقات راہ راست سے بھٹک کر غلط راستے کی جانب نکل پڑتا ہے۔ اس لئے اُسے خود اپنی نجات کے لئے یوٹرن لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
-
انسان یہ دیکھے کہ وہ کیا کھا رہا ہے ۔ پوسٹر
Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳جس طریقے سے جسمانی غذا کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ حلال ہے یا نہیں، اسی طرح روحانی غذا کے لئے بھی نہایت ضروری ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ ہمارا دل و دماغ اور ہماری روح و جان کہاں سے فیڈ ہو رہی ہے۔ شک نہیں ہے کہ آجکل دل و دماغ اور افکار و نظریات کو فیڈ کرنے کا ایک اہم ذریعہ سوشل میڈیا ہے جو خود وادی پُر خار کے مانند ہے۔ اگر انسان متوجہ نہ ہو تو اسکی روح با آسانی تار تار ہو سکتی ہے۔