-
مالک کی بارگاہ میں زیادہ باعزت کون؟۔ پوسٹر
Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۱اسلام نے رنگ، نسل، قوم، قبیلے اور زبان جیسے ہر امتیاز کو مٹا کر بارگاہ خداوندی میں قرب و عزت کا معیار پرہیزگاری اور نفس کی پاکیزگی کو قراد دیا ہے۔ سورۂ مبارکہ حجرات میں ارشاد ہوتا ہے کہ بیشک ﷲ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگارہو! (حجرات/۱۳)
-
پاکستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر فسادات، کئی پولیس اسٹیشن اور گاڑیاں نذر آتش
Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے پولیس تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔
-
پلٹنا تو اللہ ہی کی جانب ہے! ۔ پوسٹر
Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱دنیا کو ایک بازار سے تشبیہ دی گئی ہے، بازار میں انسان خرید و فروخت کے لئے جاتا ہے، کبھی کچھ خریدتا ہے اور کبھی کچھ بیچتا ہے۔ وہ بازار میں کچھ بھی کرے پلٹتا اپنے گھر کی جانب ہی ہے۔ دنیا میں انسان ’آیا ہے‘ یا ’بھیجا گیا ہے‘، اسے اپنی زندگی کے سرمایے کے عوض کچھ حاصل کر کے واپس اپنے معبود اور مالک کے جانب ہی لوٹ جانا ہے۔ اگر دنیا میں آنے یا بھیجے جانے کا احساس انسان کو رہے تو اُسے پھر ’جانے کا احساس‘ بھی لا محالہ رہے گا اور نتیجتاً وہ کسی قیمت پر دنیا میں اپنی متاعِ حیات کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔
-
ہندوستان میں ایرانی قاریوں کا جلوہ
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۷ہندوستان میں ایرانی قاریوں نے تلاوت کلام پاک کے میدان میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے ہزاروں فرزندان اسلام کا دل جیت لیا۔
-
ترکمنستان، انٹرنیٹ کنیکشن کے لئے قرآنی حلف اٹھانا ضروری
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ترکمنستان کی حکومت نے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس کی گھروں میں فراہمی کے لیے غیر معمولی شرط عائد کر دی۔
-
قرآنی انتباہ! ۔ پوسٹر
Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶حساب و کتاب اور جزا و سزا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے جس سے دنیا کے ہر انسان کو روبرو ہونا ہے۔ اسی اہم حقیقت اور بنی آدم کی غفلت کے پیش نظر قرآن کریم خبردار کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے، مگر وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں! (سوره انبیاء/۳) اس آیت کے پیش نظر یہ کہنا شاید بے جا نہ ہو کہ انسان کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکی غفلت ہے جو اسے اُس کے اصل مقصد اور اسکے فرائض سے اُسے دور کر دیتی ہے۔
-
خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک مت کرو! ۔ پوسٹر
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۳قرآن کریم صاحبان ایمان کو متنبہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ؛ خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک مت کرو! (سورۂ بقرہ، آیت ۱۹۵)
-
اسلام آباد میں قرآن و حدیث مقابلہ
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۴سحر نیوز رپورٹ
-
خدا سے دوری، تنگی رزق کا باعث ۔ پوسٹر
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸سورۂ مبارکۂ طہ کی آیت نمبر ۱۲۴ میں خدائے سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں کو متنبہ کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم ایک خوشگوار اور بابرکت زندگی کے خواہاں ہو تو کبھی میری یاد سے غافل مت ہونا، کیوں کہ اگر تم میری یاد سے غافل ہو گئے تو تمہاری زندگی مشکلات اور تنگی کا شکار ہو جائے گی۔ اس آیۂ مبارکہ سے ایک اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معنویات اور مادیات میں گہرا رابطہ پایا جاتا ہے اور انسان جس قدر اللہ کے قریب ہوگا اتنا ہی پروردگار اسکے لئے ایک بابرکت زندگی کے اسباب فراہم کرے گا۔
-
شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸خدائے رحمان اپنے بندوں سے فرما رہا ہے کہ دیکھو میرے بندو! شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا، وہ تمہارا بالکل آشکارا دشمن ہے۔ سورہ مبارکۂ حشر کی آیت ۱۶ میں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ شیطان پہلے تو انسان کو اپنی جانب بلاتا ہے، کفر اختیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، پھر جب بندہ کفر اختیار کر کے راہ راست سے بھٹک جاتا ہے تو پھر شیطان اُس سے اپنا دامن جھاڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الذمہ ہوں، مجھے تو رب العالمین سے ڈر لگتا ہے!