لبنان نے غاصب صیہونی فوج کی لبنانی سرحد پر مشکوک نقل و حرکت کے بعد اپنی فوج کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
خبری ذرائع نے موساد کے ایک جاسوس کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔
غاصب صیہونی ریاست کے ریٹائر ہونے والے چیف آف دی اسٹاف نے اپنی نوکری ختم ہونے کے آخری دنوں میں ایک بار پھر حزب اللہ کے ڈر سے لبنان کو 50 سال پیچھے ماضی میں دھکیلنے کی دھمکی دی ہے۔
وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے دورہ لبنان کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران بیروت کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہے اور تہران سخت اوقات میں لبنان کے ساتھ ساتھ رہے گا۔
خواتین کو سماجی سرگرمیوں سے دور رکھنا رحمانی اسلام کے ساتھ سازگار نہیں ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہی۔
لبنانی فوج نے صیہونی دشمن کے جارح ڈرون طیارے پر فائرنگ کی۔
ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر لبنان روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ دونو ں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔
صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سید حسن نصراللہ صحت مند ہیں اور سعودی عرب اور اسرائیل نے ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی تھیں۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ آج مزاحمت پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔