اسرائیلی فوجی اڈے پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ ، جاسوسی آلات تباہ
حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت میں پیر کو صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا۔ حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس ڈرون حملے میں رامیا فوجی اڈے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور اس کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے گئے۔
دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر حملہ کردیا جس میں عام شہری تھے۔ یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر ایسی حالت میں کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے کہ اس کے اتوار کے آپریشن اربعین کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔