Aug ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر حزب اللہ کے پانچ حملے

حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر پانچ حملے کئے ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے سیاسی نامہ نگار کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صیہونی حکومت کے پانچ فوجی مراکز پر میزائلی حملے اور توپوں سے گولہ باری کی ہے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت میں اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے برکہ ریشا فوجی مرکز پر گائیڈیڈ میزائل سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کی متات فوجی چھاؤنی، جل الدیر نامی فوجی اڈے، اور العاصی فوجی مرکز پر میزائلوں اور توپوں سے حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے اسی طرح لبنان کے عام شہریوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں نطوعہ نامی صیہونی کالونی کی ان عمارتوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں صیہونی حکومت کے فوجی رہتے ہیں۔

ٹیگس