غیرقانونی صیہونی کالونیوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملے
Sep ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے ٹیلیگرام چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام نیز استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت اور جنوبی لبنان پر حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں عین یاکوف، گاتون، اور یحیام نامی غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔