Aug ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں تین شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کی شام کہا کہ جنوبی لبنان کے بلیدا قصبے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے بھی جنوبی لبنان کے شہر مرجعیون پر حملہ کیا ہے۔ لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں دو شہری شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے عیتا الشعب نامی قصبے پر میزائل گرایا ہے۔

دوسری طرف حزب اللہ لبنان نے بھی بدھ کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان پر صیہونی فضائی حملے میں عام شہریوں کی شہادت کے جواب میں صیہونی کالونی کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری طرف عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احارنوت نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک حزب اللہ لبنان مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر ساڑھے سات ہزار میزائل اور دو سو ڈرون حملے کرچکی ہے۔

روزنامہ یدیعوت احارنوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے حملوں میں 19 فوجیوں سمیت 43 صیہونی ہلاک اور 271 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس