Aug ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قائم صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کرکے حزب اللہ کے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم کئی میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ٹیگس