ایران اپنے جارح دشمنوں کو نابود کرنے میں کسی شک و تردید سے کام نہیں لیتا۔ یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےمغربی ایشیا میں امریکہ کے جارحانہ اور دشمنانہ اقدامات پر اسے خبردار کرتے ہوئے کہی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا نے ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے لئے معروف امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد محمد جواد ظریف نے انہیں یاددہانی کرائی ہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعے میں ملوث دہشتگرد ان کے دوست ممالک سے آئے تھے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یوکرین کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے سانحے کو ایک سال پورا ہونے پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی چیز سے ان پیارے مسافروں کی جانوں کے ضیاع کی تلافی نہیں ہو سکتی۔
ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ امور کے سربراہ مجتبی ذوالنوری نے، یورپ کو اپنے وعدوں کی پابندی پر مجبور کرنے کی غرض سے پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹیجک قانوں پر عملدر آمد کو ضروری قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کی منظوری سے 20 فیصد تک یورنیم کی افزودگی کے عمل کا آغاز کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے اشتعال انگیز اقدام کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔
محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے عوام ، سلامتی اور قومی مفادات کی براہ راست دفاع کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی حالات اور دو جانبہ روابط کا جائزہ لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے عالمی سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔