Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۳
طالبان نے نظام تعلیم اور اسکول ڈریس میں اصلاحات کے نام پر چھٹی کلاس اور اسکے اوپر کی طالبات کو کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل طالبان نے ۲۳ مارچ سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر بعد پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گئے اور انہوں نے غیر معینہ مدت کے لئے طالبات کے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے اس اقدام پر عالمی سطح پر منفی رد عمل سامنے آیا ہے اور انکی خوب مذمت کی جا رہی ہے۔