پاکستان سمیت مسلم ممالک میں مسلم لڑکیوں کی تعلیم کو لے کر بڑے چیلنجز: شہباز شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ارفا کریم نے تاریخ بنائی اور آج مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بائيس اعشاریہ آٹھ ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں، ہمیں ان کے لیے اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم اسلام آباد اعلامیہ کو اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے اسلام آباد میں مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔