صیہونی فوجیوں نے بدھ کو بھی دو فلسطینیوں کو گولی مارکے شہید کردیا ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب کو عالم اسلام میں اختلاف و تفرقے کا عامل قراردیا اور کہا ہے کہ سعودی حکومت امریکا اور اسرائیل کی خدمت کررہی ہے -
فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ فرانس کے ایک ہزار سے زیادہ نوجوان، دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہوئے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دہشت گردوں کے خلاف عراق اور شام کے عوام کے ہتھیار اٹھانے کی حمایت کی ہے۔
عراق کے شمالی شہر تکریت کے مضافات میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ کیا ہے لیکن برطانوی حکومت اس کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے ۔
شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے دعویدار بعض ملکوں کے فوجی اقدامات کو ناکام قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دمشق، بحران شام کے حل کے لئے تمام شامی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ امریکا کے ڈرون حملے میں بھی کم سے کم چار افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
چین نے ترکی کے ہاتھوں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔