عراق کے وزیر اعظم آج بروز منگل ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اتوار کو بغداد میں عراقی وزیر اعظم اور اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ الگ الگ ملاقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم نے تیل کی آمدنی سے ملک کی وابستگی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عراق کی مشترکہ سرحدوں کے علاقوں سے داعشی عناصر کا صفایا کرنے کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
عراق کے اعلی حکام اور سیاسی شخصیات نے بیانات جاری کر کے ملک کے سیاسی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر تجزیہ کار ہشام الہاشمی کی مذمت کی ہے۔
عراق کے صدر، وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت رہنماؤں نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی تشکیل میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے تاریخی فتوے کو دہشت گردی اور بیرونی سازشوں سے عراق کی نجات کا باعث قرار دیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے ملک کی دینی مرجعیت کو دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کی ناکامی میں ایک اہم عنصر قرار دیا۔
امریکہ اور عراق کی حکومتوں نے مشترکہ بیان جاری کر کے عراق میں امریکی دہشتگردوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے ملک کے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کا دورہ اور قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے کابینہ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار اور خیر مقدم کیا ہے۔