Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم کا دورۂ موصل

عراقی وزیر اعظم نے ملک کے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کا دورہ اور قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا یہ دورہ، موصل پر دا‏عش کے قبضے کی برسی کے موقع پر انجام پایا ہے۔ قبائلی عمائدین اور معززین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا تھا کہ ملک میں شہریوں کی خواہشات کے مطابق نئے سیاسی نظام کے قیام کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

انہوں نے بغداد واشنگٹن اسٹریٹجک مذاکرات کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اعلیٰ اور قومی مفادات کا تحفظ امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہماری اولیں ترجیح ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عراق اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو ایک قرار داد منظور کر کے دہشتگرد امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس