Jun ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق کی نئی کابینہ کی تکمیل پر ایران کا اظہار مسرت

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے کابینہ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار اور خیر مقدم کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب فؤاد حسین کو عراق کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیرخارجہ جواد ظریف نے فؤاد حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کے کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ عراق کے موقع پر ہونے والے سمجھوتے پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کی۔

عراقی کابینہ میں بائیس وزراء ہیں۔ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی، سات مئی کو پندرہ وزیروں کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کر چکے تھے جبکہ عراقی پارلیمنٹ نے چند ہفتے کی سیاسی کشمکش کے بعد ہفتے کے روز باقی سات وزیروں کو بھی اعتماد کا ووٹ دے دیا-

ٹیگس