Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۹
قرہ باغ کے شہر شوشا میں آذربائیجان کے فوجی جوان کی اذان اور نماز جماعت کی ویڈیو نے سوشل میڈيا پر دھوم مچا دی۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین قرہ باغ میں جنگ بندی کے بعد شوشا شہر کی تاریخی مسجد گوهر آقا یوخاری میں فوجی جوان کی اذان سے شہر کی فضا گونج اٹھی۔ شوشا شہر میں 28 برس بعد مسجد میں اذان کی آواز سنائی دی، جس کے بعد آذربائیجان کے شیعہ سنی فوجیوں نے مل کر وہاں باجماعت نماز ادا کی۔ شوشا شہر 8 مئی 1992 سے آرمینیا کے قبضے میں تھا جو اس سال 8 نومبر کو آزاد ہوا۔