May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں کا اجتماع

رکاوٹوں اور ناکہ بندی کے باوجود مسجدالاقصی میں نمازعید میں ایک لاکھ فلسطینوں نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جانب سے سخت اور کڑی نگرانی اور ناکہ بندی کے باوجود ہزاروں فلسطینی نمازعید کی ادائیگی کے لئے مسجد الاقصی پہنچ گئے۔

قدس شریف کے ادارہ اوقاف کے اعلان کے مطابق ایک لاکھ فلسطینیوں نے جمعرات کی صبح نماز عید فطر مسجد الاقصی کے اندر پڑھی۔

بتایا جاتا ہے کہ فلسطینی  اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے، یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی فوجیوں نے طاقت کے زور پر فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

فلسطینی مسلمان قدس اور اس کے اطراف کے شہروں سے نماز کی ادائیگی کے لئے مسجدالاقصی پہنچے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے ناکے لگاکر صرف بڑی عمر کے افراد کو ہی غرب اردن کی گزرگاہوں کو عبور کرنے کی اجازت دی جبکہ سیکڑوں لوگوں نے جنہں صیہونی فوجیوں نے روک دیا تھا، مسجد الاقصی کے قدیمی داخلی راستوں پر نماز عید فطر پڑھی، اس موقع پر فلسطینی نمازیوں نے قدس شریف اور غزہ کے لوگوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

ٹیگس