Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی رنگین فام خاتون میئر موریئل بوسر نے نسل پرستی کے حامی امریکی صدر کو اچھا سبق سکھایا۔ انہوں نے ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی جانب جانے والی سڑک کا نام تبدیل کر کے اسے اُس نعرے سے موسوم کر دیا جو آج کل امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا ورد زباں بن چکا ہے۔ ’’BLACK LIVES MATTER‘‘۔ میئر نے سڑک کا نام بدلنے کے ساتھ ساتھ اُس سڑک پر بڑے جلی حروف میں یہی عبارت پینٹ کرا دی ہے۔