تو امریکہ میں سیاہ فام بھی نسل پرست ہوتے ہیں ! امریکی حکومت کا انصاف ... حیران کرنے والا واقعہ
امریکہ میں پولیس پر حملہ کرنے والے والے سیاہ فام نوجوان کو نسل پرست قرار دیدیا گيا۔
امریکی کانگریس کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں پر کار چڑھانے اور خنجر سے حملہ کرنے والے کی شناخت 25 سالہ نوجوان نوح گرین کے نام سے کی گئی جو نسلاً سیاہ فام امریکی ہے۔
مقامی حکام کے دعوے کے مطابق حملے سے 2 گھنٹے پہلے ملزم نے انسٹاگرام پر کہا کہ امریکی حکومت سیاہ فاموں کی دشمن ہے۔ حملہ آور کو مبینہ طور پر سیاہ فام رہنماؤں سے گہری عقیدت تھی اور مسلمان قانون دان اور سیاسی لیڈر مالکم ایکس کی طرح وہ بھی اپنا نام نوح ایکس لکھا کرتا تھا۔
مالکم ایکس کا خیال تھا کہ گورے آقاؤں نے اپنے غلاموں کی شناخت ختم کرنے کے لیے ان کے نام تبدیل کردیئے ہیں۔ اسی لیے وہ آقا کے دیئے خاندانی نام کی جگہ ایکس (X) لکھتے تھے۔
پولیس حکام کے دعوے کے مطابق مبینہ ملزم نوح گرین نے سوشل میڈیا پر ایک ہفتہ پہلے کہا تھا کہ اس کی نوکری ختم ہوگئی، اس کی صحت خراب اور وفاقی حکومت نے اسے پاگل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے پولیس ناکے پر ایک شخص نے اپنی کار ٹکرانے کے بعد خنجر سے پولیس افسر پر حملہ کیا تھا۔