شمالی کوریا نے امریکہ کو پھر للکارا
Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
امریکی حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دو اعلی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ میں جو بائیڈن کی حکومت کے ساتھ بیک ڈور گفتگو سے اجتناب کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی جنرل نے کہا تھا کہ شمالی کوریا چند روز میں کچھ اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جن میں بین براعظمی بیلسٹیک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے ایک اعلی سفارتکار نے کہا تھا کہ جب تک واشنگٹن اپنی دشمنانہ پالیسی سے ہاتھ نہیں اٹھاتا اس وقت تک پیانگ یانگ امریکہ کے سفارتی اقدامات کا جواب نہیں دے گا۔