Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں سکیورٹی اہلکاروں پر گاڑی سےحملہ 2 ہلاک

دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ دو افسران پر گاڑی سے حملہ کرنے کی اطلاعات کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افسران کو ہیلی کاپٹر پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

واشنگٹن پولیس کے مطابق ڈرائیور نے اس وقت گاڑی سیکیورٹی اہلکاروں پر چڑھا دی جب وہ ایک چیک پوسٹ پر چیکنگ میں مصروف تھے۔

گاڑی ٹکرانے کے بعد ڈرائیور چاقو ہاتھ میں لے کر گاڑی سے اترا تو سیکیورٹی اہلکار نے اسے گولی مار دی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ٹیگس