-
ہار گیا قاتل! ۔ پوسٹر
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵قدرت و طاقت کے نشے میں چور دہشتگرد امریکی صدر نے رواں سال کے ابتدائی ایام میں ایک ایسا قدم اٹھایا جس کے بعد زوال کی جانب اسکے تیز رفتار سفر کا آغاز ہو گیا۔ ۳ جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگرد تکفیری ٹولے داعش کا سر کچلنے والے استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہید کروا دیا۔ خود امریکی وزیر خارجہ پومپئو کے اعتراف کے مطابق ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم براہ راست خود ٹرمپ نے دیا تھا۔
-
امریکہ وہی امریکہ ہے! ۔ پوسٹرز
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۱امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس میں صدور کی رفت و آمد کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہا مگر ماضی میں بالخصوص گزشتہ چالیس برسوں کے دوران عالم اسلام خصوصا ایران کے ساتھ انکے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور سبھی نے اپنی سامراجانہ ماہیت کو برقرار رکھا۔ چہرے بدلتے رہے، مگر انکی حقیقت ایک رہی، طریقۂ کار تبدیل ہوتے رہے، مگر اغراض و مقاصد وہی رہے!
-
آخر الزماں کے سخت امتحانات سے مت گھبراؤ! ۔ حدیث
Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۴رسول رحمت، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک نہایت معنیٰ دار حقیقت کی جانب امت اسلامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: آخرالزماں میں پیش آنے والے سخت امتحانات سے مت گھبراؤ، کیوں کہ وہ منافقین کی رسوائی اور انکی نابودی کا باعث ہیں۔ (کنز العمال، ح3117)
-
مغربی آزادی کی انوکھی مثال! ۔ پوسٹر
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۱اظہار رائے کی آزادی کے دعوے دار مغربی ممالک میں ہولوکاسٹ کے معاملے میں کسی کو کسی قسم کی تردید یا شک کرنے کا حق نہیں اور ایسا کرنے والے کو مجرم قرار دے کر منٹوں میں سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی کسی مذہب، اس کے پیشوا، نبی یا حتیٰ خدا کی شان اقدس میں گستاخی کرے تو اسے نہ صرف جرم نہیں سمجھا جاتا بلکہ مغربی حکام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور اُس کا دفاع کرتے ہیں اور اسے فورا آزادی اظہار رائے کے زمرے میں ڈال دیتے ہیں، بالکل وہی جو نام نہاد آزادی کے علمبردار فرانس میں ہوا۔
-
حسین (ع) کی قیادت! ۔ پوسٹر
Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۶ایک تحریک، حسین بن علی علیہما السلام کی سربراہی میں آگے بڑھ رہی ہے جو انشاء اللہ آگے بڑھتی رہے گی اور اقوام عالم کے مسائل و مشکلات اور رنج و الم کا مداوا کرے گی۔ (رہبر انقلاب اسلامی،21/02/2017 )
-
امریکہ، امریکہ کے خلاف! ۔ پوسٹر
Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۶رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای امریکہ کی ناگفتہ بہ اندرونی صورتحال اور کمزوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: امریکہ کا خود امریکی عوام سے بڑھ کر کوئی دشمن نہیں ہے، وہ (بلا وجہ) کسی دوسرے دشمن کی تلاش میں نہ رہے، یہی دشمن اس امریکی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔ (۳۱ جولائی ۲۰۲۰) ۔ خیال رہے کہ امریکہ میں گزشتہ تین ماہ سے نسل پرستی، پولیس کے بہیمانہ رویے اور عدم مساوات کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
اگر فقر، بیماری اور موت نہ ہو! ۔ پوسٹر
Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸قال الامام الحسین علیہ السلام: لَوْلاَ ثَلاَثَةٌ مَا وَضَعَ ابْنُ آدَمَ رَأسَهُ لِشَىْءٍ اَلْفَقْرُ وَ الْمَرَضُ وَ الْمَوتُ؛ فرزند رسول امام حسین علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:اگر تین چیزیں نہ ہوتیں، تو انسان کسی کے سامنے اپنا سر نہ جھکاتا؛ فقر، بیماری اور موت! (نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص ۸۵ ح۴)
-
ہوشیار...، محرم آنے کو ہے!
Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگواری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
-
برائی کو نیکی سے زائل کرو! ۔ پوسٹر
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم خطاکار شخص کو نصیحت فرماتے ہیں: اگر تم سےغلطی ہو جائےتو ایسا نیک عمل انجام دے دیا کرو جو اسے محو اور نابود کر ڈالے۔
-
ہر پہناوا پردہ نہیں ہوتا! ۔ پوسٹر
Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۵ہر پہناوے کو پردہ نہیں کہتے بلکہ حجاب اور پردے کا اسلامی نقطۂ نظر سے اپنا خاص مفہوم ہے۔