ہار گیا قاتل! ۔ پوسٹر
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
قدرت و طاقت کے نشے میں چور دہشتگرد امریکی صدر نے رواں سال کے ابتدائی ایام میں ایک ایسا قدم اٹھایا جس کے بعد زوال کی جانب اسکے تیز رفتار سفر کا آغاز ہو گیا۔ ۳ جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگرد تکفیری ٹولے داعش کا سر کچلنے والے استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہید کروا دیا۔ خود امریکی وزیر خارجہ پومپئو کے اعتراف کے مطابق ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم براہ راست خود ٹرمپ نے دیا تھا۔
پوسٹر کو ہائی کوالٹی کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے!