-
امریکہ، قاتل پولیس نے ایک اور بے گناہ کی جان لی۔ ویڈیو
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۶امریکہ؛ ریاست کیلیفورنیا کے آلامیڈا شہر میں ایک بے گناہ لاطینی تبار ۲۶ سالہ نوجوان ماریو گونزالیز پولیس کی بربریت کی نذر ہو گیا۔ پولیس نے اسکو گرفتار کرنے کی کوشش کی، مگر اس نوجوان نے مزاحمت کی جو اسے بہت مہنگی پڑ گئی اور اسکی قیمت اُسے اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔ یہ واقعہ گزشتہ ۱۹ اپریل کو پیش آیا۔
-
باز نہیں آئیں گے پولیس نما امریکی دہشتگرد۔ ویڈیو
Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳امریکی ریاست میشیگان کے شہر گرینڈ ریپڈز میں انتہاپسندی کے خوگر امریکہ کے باوردی دہشتگرد ایک ۲۵ سالہ سیاہ فام نوجوان پر تشدد کر رہے ہیں۔ دیاباٹا ہوڈ نامی یہ نوجوان تشدد اور دباؤ کی شدت کے باعث وہی عبارت دھرا رہا ہے جو گزشتہ برس امریکی سیاہ فام مقتول جورج فلوئڈ اپنے آخری لمحوں میں دہراتا ہوا اس دنیا سے چل بسا یعنی ’’میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں‘‘۔ مگر اس کے باوجود پولیس اسکو اپنے گھٹنوں اور ہاتھوں کے نیچے دبائے ہوئے ہے۔
-
برطانیہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے
Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۴برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافےکا بل سامنے آنے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔
-
متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی اپیل پرہڑتال
Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱سنیکت کسان مورچہ کے مطابق ملک گیر ہڑتال آج جمعہ 26 مارچ کو صبح 6 بجے سے شروع ہو گی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
-
ماسکو میں بلدیہ ملازمین کی تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی
Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲ماسکو میں پولیس نے ضابطوں کی خلاف ورزی کی بناپر بلدیہ کے دسیوں ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔
-
کسانوں پر ہندوستانی پولیس کا تشدد۔ ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۷ہندوستان میں ۲۶ جنوری کو جہاں یوم جمہوریہ کی رنگ برنگی تقریبات کا اہتمام پورے زور و شور سے ہوا وہیں کسانوں نے بھی دارالحکومت نئی دہلی میں پورے جوش ولولے کے ساتھ اپنی ٹریکٹر ریلی نکالی تاہم ریلی کے دوران پرتشدد اور ناخوشگوار واقعات بھی خوب پیش آئے۔
-
تیونس، کسان کے ساتھ بدسلوکی پر پولیس کے خلاف مظاہرہ
Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴پولیس کے تشدد آمیز رویئے کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
-
فرانسیسی انسانی حقوق پر ایک طائرانہ نظر۔ ویڈیو
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵پیش خدمت ویڈیو میں دنیا بھر کو انسانی حقوق کا پاٹھ پڑھانے والے یورپی ملک فرانس پر ایک سرسری نظر ڈالی گئی ہے جس میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے بعض مظاہروں کی چند ایک تصاویر آپ کی خدمت کی پیش کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر فرانسیسی انسانی حقوق کی مکمل تصویر آپ کے سامنے واضح ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ایران کی عدالت کے ایک فیصلے پر فرانس نے ایک مداخلت پسندانہ بیان دیا تھا جس کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اُس پر اپنا شدید اعتراض درج کرایا تھا۔
-
فرانس میں پولیس اور عوام کے درمیان شدید جنگ جاری۔ ویڈیوز
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵فرانس میں پولیس کو مزید تحفظ اور اسے اپنی من مانیاں کرنے پر مزید آزادی دئے جانے سے ناراض فرانسیسی عوام نے پر تشدد مظاہرے کئے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ حکومتی پالیسیوں سے مشتعل عوام نے گاڑیوں اور تجارتی مراکز کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ دسیوں گاڑیوں کو نظر آتش بھی کر دیا گیا۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر میکرون اور ان کی حکومت دوسروں کو تو آزادی اظہار کا سبق پڑھاتے ہیں لیکن اپنے ملک میں اس پر قدغنیں لگا رہے ہیں۔
-
میکرون کی پالیسیوں کے خلاف پیرس میں پرتشدد مظاہرے
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۲اطلاعات کےمطابق ہفتے کے روز پیرس کے عوام کی بڑی تعداد نے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت کی۔