پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد کی جانب سے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے بعد عمران کوکوٹ لکھپت جیل میں آج علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔
ملائیشیا کی حکومت نے ملک میں سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلا دیش میں اپوزیشن جماعت کے 19 افراد کو سزائے موت جبکہ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے بیٹے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں اخوان المسلمین کے75 رہنماوں اور حامیوں کو دی جانے والی سزائے موت کی مذمت کی ہے۔
ایرانی عدلیہ کی اعلی انسانی حقوق کونسل نے سعودی عرب کی معروف سماجی خاتون کارکن اسرا الغمغام، ان کے شوہر اور تین دیگر خواتین کو موت کی سزا دینے کے لئے سعودی اٹارنی جنرل کی اپیل پر افسوس کا اظہار کیا ہے-
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسریٰ الغمغام کو پھانسی دینے کی سفارش ظلم و زیادتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال پارلیمنٹ اور بانی انقلاب اسلامی کے روضے پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہ داعش کے آٹھ آلہ کاروں کو پھانسی دی گئی.
عراق کے وزیراعظم نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
بحرین کی اپیل کورٹ نےملک کی مسلح افواج کے کمانڈر کے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزام کے تحت چھے بحرینیوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سزائے موت کے قیدی کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔