اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائیوں میں بین الاقوامی معاہدوں کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔
سانحہ کرمان کے خود کش دہشت گردوں کے 35 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کرمان کے اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں 23 لوگ گرفتار کئے گئے ہیں جن کا تعلق کرمان میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائي سے ہے اور ان سب سے باز پرس جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے سبھی ملکوں سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں پاکستان کی ممتاز سیاسی و مذہبی شخصیات اور سینیئر غیر ملکی سفارتکاروں نے سانحہ کرمان کے شہدا کے لواحقین، ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایران کے صوبہ کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی، صیہونی حکومت نے کی تھی اور یہ حملہ داعش کے تکفیری ایجنٹوں کی مدد سے انجام دیا گیا ۔
سانحہ کرمان کے شہدا کے جلوس جنازہ میں ایران کے صدر اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔