Jan ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی، سخت سردی کے باوجود کرمان میں عقیدت مندوں کا سمندر

شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے پروگراموں کا آغاز کرمان میں برفانی موسم کے دوران ہوا جہاں دسیوں ہزار زائرین پیدل چل کر گلزار شہداء پہنچ رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: آج صبح سے ہزاروں افراد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایران کے مختلف شہروں اور بیرون ممالک سے کرمان پہنچ گئے۔ یہ افراد برف اور ٹھنڈ کی پرواہ کیے بغیر شہید حاج قاسم کے مزار پر حاضری دینے کے لیے گلزار شہداء کے راستے پر رواں دواں ہیں۔

گزشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی گلزار شہداء کے راستے میں درجنوں موکب قائم کیے گئے ہیں جہاں چائے اوردیگر اشیائے خورو نوش سے زائرین کی تواضع کی جا رہی ہے۔

گلزار شہداء کے راستے میں ایک خاص موکب "شہدائے گمنام" کے نام سے فعال ہے جہاں سے حاج قاسم کے پیغام کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

کرمان میں سردیوں کی پہلی برف باری کے دوران ہزاروں زائرین شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہیں۔

شہید حاج قاسم کی برسی کی شب گلزار شہداء میں مشہور نوحہ خوان حاج صادق آہنگران نے عظیم قربانیوں اور خدمات پر شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 سرد موسم اور بارش کے باوجود عقیدت مندوں کا کارواں کرمان کے گلزارِ شہداء کی جانب رواں دواں ہے جو اربعینِ حسینی کے عظیم مارچ کی جھلک پیش کرتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید کی پانچویں برسی کی مناسبت سے ایران، پاکستان، ہندوستان،عراق اورلبنان سمیت دنیا بھر میں اجتماعات، اورپروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس