Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • سانحہ کرمان کے خود کش دہشت گردوں کے سہولت کار گرفتار

سانحہ کرمان کے خود کش دہشت گردوں کے 35 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کرمان کے دہشت گردانہ واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ کرمان کے دہشت گردانہ واقعے کے ایک عامل عبداللہ تاجیکی نامی ایک تاجیکستانی شہری رہا ہے جو ایک عورت اور بچے کے ہمراہ ایران میں داخل ہوا اور صوبے کرمان منتقل ہوا اور پھر اس نے دھماکہ خیز مواد اور وسائل سے بم تیار کئے اور دہشت گردی کے المناک واقعے کے رونما ہونے سے دو روز قبل ایران سے چلا گيا۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے منصوبہ سازوں اور ان کے آلہ کاروں کے، اندرون و بیرون ملک سے جڑے تاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جاری ہے اور ملک کے اندر اب تک مختلف صوبوں منجملہ کرمان، سیستان و بلوچستان، خراسان رضوی، ، اصفہان، تہران اور مغربی آذر بائیجان سے پینتیس دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح بیرون ملک موجود دہشت گرد عناصر اور آلہ کاروں کی شناخت کرلی گئی ہے جو اس دہشت گردانہ اور مجرمانہ واقعے میں ملوث رہے ہیں اور ان کا تعاقب کیا جانا نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ٹیگس