یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملے کئے ہيں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی اقواج نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایلات بندرگاہ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر تین بار حملے کئے ہيں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نسل کش اسرائیلی حکومت، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے راکٹوں اور میزائلوں سے غزہ پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہی ہے۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر ميں امریکی ڈسٹرائر یو ایس ایس گریولی کو نشانہ بنانے کے بعد اس کے ایک تجارتی جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ اور برطانیہ نے شمالی یمن پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے بحیرہ احمر کا بحران حل نہیں ہو گا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اردن میں امریکی فوجی ٹھکانے پر حملے میں امریکی فوج کے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ایسے حملوں کے نتائج اور وجوہات کو سمجھنا ہوگا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ اسے مزید نقصان نہ پہنچے تو یمنی قوم پر حملے اور دھمکیاں دینے سے باز آجائے۔
یمن کی فوج نے خلیج عدن میں برطانیہ کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا ۔