Apr ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر امریکا کی  22 بار بمباری

امریکہ نے یمن پر اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کی صبح مختلف علاقوں پر 22 بار بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق آج صبح سے امریکی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور مارب اور حدیدہ کے پر 22 فضائی حملے کیے۔ صوبہ مارب کے ضلع مجزر کو آج صبح سے 3 بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے ضلع حریب کے علاقے الجفرہ کو بھی 5 بار نشانہ بنایا۔ صنعا کے مشرق میں ضلع بنی حشیش کا الجمیمہ علاقہ بھی امریکی فضائی حملوں میں نشانہ بننے والے علاقوں میں شامل ہے۔ امریکی لڑاکا طیاروں نے مغربی صوبہ الحدیدہ کے جزیرہ کمران پر بھی 2 بار بمباری کی۔ امریکی فوج نے حالیہ ہفتوں میں یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ یہ جارحانہ حملے فلسطینی عوام کے لیے یمنی فوج اور عوام کی حمایت کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگس