امریکی میزائل سسٹم کی نئی کھیپ اسرائیل روانہ
امریکا نے دو پیٹریاٹ میزائل لانچر اور ایک تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل لانچر اسرائیلی حکومت کی درخواست پر مقبوضہ فلسطین پہنچا دیئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کی درخواست پر یمن سے اسرائیل کو مسلسل خطرے اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر THAAD اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے آلات اور دو پیٹریاٹ میزائل ایئر ڈیفنس سسٹم اسرائیلی حکومت کو بھیجے گئے ہیں۔ سعودی الحدث نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کل شام (ہفتہ) بتایا کہ امریکی حکومت نے THAAD اور فضائی دفاعی لانچر اسرائیل کو منتقل کر دیا ہے۔ یدیعوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو THAAD سسٹم لانچر کی منتقلی یمن میں بڑے پیمانے پر امریکی حملوں اور امریکی صدر کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں کے بعد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو پیٹریاٹ لانچر بھی اسرائیل منتقل کیے گئے ہیں۔