ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا میں وزرائے خارجہ کی موجودگی اور حتمی سمجھوتے کے اعلان کا انحصار، موثر اقتصادی ضمانت دینے سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلان کردہ ریڈلائن کی پابندی کرنے پر ہے۔
یورپی یونین میں شمولیت کے لئے یوکرین کی درخواست کو تسلیم کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب یوکرینی صدر نے روسی صدر کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ یورپ اور اقوام متحدہ منافقین کے دہشت گرد گروہ کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
حزب الله کے رہنما نے یوکرین کی صورتحال کو امریکہ کے حامیوں اور اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کرنے والے عرب ممالک کیلئے عبرت کا باعث قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران ویانا مذاکرات کے حوالے سے کسی بھی الٹی میٹم کو قبول نہیں کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا مذاکرات کے باقی ماندہ مسائل قابل حل ہیں اور ان پر اتفاق کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ مغربی فریق حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے۔
یوکرین کے خلاف روس کی عسکری کاروائی پر عالمی رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان متعدد یورپی و مغربی ممالک نے روسی بینکوں کے خلاف ایک سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوکرین کے متعدد شہروں کو روسی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے تاہم دارالحکومت کی ایف کے حوالے سے بعض ذرائع نے شدید جنگ کی خبر دی ہے جبکہ بعض نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شہر بھی روسی فوجیوں کے کنٹرول میں آگیا ہے۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے مشرق وسطی اور ایشیا میں جنگ بھڑکانے کی امریکی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
امریکہ اور برطانیہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردیں۔