Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا کے بعد اب دوحہ میں مذاکرات

ایران کے محکمہ خارجہ کے آگاہ ذرائع نے کہا ہے کہ اعلی ایرانی سفارتکار علی باقری کنی اور ایرانی مذاکراتی وفد آج دوحہ روانہ ہوں گے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈینٹیر جوزپ بورل کے حالیہ دورہ تہران میں کیے گئے معاہدوں کے فریم ورک کے تحٹ، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی آج دوحہ میں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویانا مذاکرات سے متلعق کہا کہ ہم مستقبل کے مذاکرات میں جوہری پہلووں پر بات چیت نہیں کریں گے بلکہ پابندیوں کی منسوخی پر باقی دیگر موضوعات پر بات چیت ہوگی۔

سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بھی پہلے کہا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل مذکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور مذاکرات پابندیوں کی منسوخی پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویانا میں کیے گئے فیصلوں پر کچھ بھی شامل یا کم نہیں کیا جائے گا اور یہ مذاکرات بالواسطہ اور تصفیہ طلب امور پر ہوں گے۔

ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا میں آٹھویں دور کے مذاکرات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئے جو مغربی و یورپی فریقوں کے غیر تعمیری کردار اور حقیقت پسندی سے گریزاں رہنے کے سبب تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ٹیگس