یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت , انسانی معاشرے کی مشترکہ اقدار اورضمیر کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کے حالات پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 10 ماہ کے دوران اسرائیل کے جرائم انسانی معاشرے کے لیے ایک خطرناک امتحان ہیں۔
صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کئے ہیں۔
ایک صیہونی میڈیا کے مطابق اگر لبنان سے وسیع جنگ شروع ہوگئی تو مقبوضہ فلسطین کی حیفا بندرگاہ پر روزانہ حزب اللہ کے ٹھیک نشانے پر لگنے والے 4000 میزائل گریں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایک بار پھر دوٹوک لفظوں میں یہ واضح کیا ہے کہ جب تک غزہ کے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے
یورپی یونین نے غزہ کے خان یونس علاقے میں ایک اسکول پر صیہونی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
غزہ کے ہزاروں بچوں کے قتل عام پر دہشتگرد اسرائیل کی حمایت کرنے والے یوکرین پر روس کے ذریعے کئے گئے حملے پر ہائے توبہ مچا رہے ہیں۔
فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 20 لاکھ افراد کے مسلسل بے گھر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن کی تحقیقات کے مطابق بعض اسرائيلی فوجی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ فوج غزہ مشن میں شکست کھاچکی ہے۔