القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر میزائل حملہ، ویڈیو جاری
Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نےجمعرات کی شام مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب پر میزائلی حملہ کیا ہے۔ اس میزائلی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور بن گورین ہوائی اڈے سے پروازیں عارضی طور پر معطل ہوگئيں۔