Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ  میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت؛ حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں غزہ کے عوام کے خلاف غاصبانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ زیادہ سے زيادہ یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے اس بیان میں مزید کہا کہ ہم غاصب فاشسٹ حکومت کی طرف سے غزہ  میں فلسطینی عوام کے خلاف سفاکانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پوری عرب اور مسلم امۃ نیز دنیا کے حریت پسندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرممکنہ صورت میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں اور غزہ کے خلاف جارحیت بند کرنے کے لئےدباؤ بڑھا دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پوری عرب اور اسلامی برادری نیز دنیا بھر کے آزاد منش لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، مظاہرے کریں، ریلیاں نکالیں اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور امریکا کی جانب سے تل ابیب کی حمایت کی مذمت کریں۔

ٹیگس