صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی خبر دی ہے۔
تیونس کے عوام نے فلسطین کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اتوار کو امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے کی رات کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے 70 فیصد باشندے قحط اور غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ہفتہ کے روز بتایا ہےکہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے جاسوسی آلات کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ نے غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کو ستائیس ہزار سے زیادہ بم اور میزائل فراہم کیے ہیں۔
امریکی صدر جوبائيڈن اپنی تجویز کی بعض شقوں کو تبدیل کر کے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کررہے ہيں ۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں آج بھی درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ کےعلاقے شجاعیہ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ کے علاقے شجاعیہ پروحشیانہ حملہ کیا ہے جبکہ فلسطینی مجاہدین نے جواب میں شجاعیہ اور نتساریم میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر سنگین حملے کئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے منگل کی رات نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔