عام انسانوں کے خون کے پیاسے بن چکے ہیں نتن یاہو! تل ابیب کی سڑکوں پر صیہونی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی ریلیاں
صیہونی میڈیا نے تل ابیب میں صیہونیوں کے وسیع مظاہروں اور قیدیوں کے تبادلے پر فوری عمل درآمد کے مطالبے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: پارس ٹوڈے کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں باقی ماندہ صہیونی قیدیوں کی رہائی کے مقصد سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کو فوری طور پر آگے بڑھانے کا مطالبہ کرنے کے لیے تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا ہے- اس سے قبل اتوار کی شب بھی تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو جاری رکھنے کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا، تاہم اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ہم ہنگامی حالت میں ہیں اور ایک ہفتے کے اندر جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، اور اس جنگ کے باعث قیدیوں کی موت واقع ہوسکتی ہےقیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا ذکر کرتے ہوئے قیدیوں کے اہل خانہ نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو نے اپنے مفادات کے حصول کےلئے شطرنج کے کھیل میں قیدیوں کی زندگیوں کو مہرے میں تبدیل کردیا اور وہ جان بوجھ کر مذاکرات میں بحران پیدا کر کے جنگ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔