اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے آرمینیا کے اقدام کی قدردانی کی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک اور ثبوت قرار دیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے رفح شہر میں صیہونی حکومت کے دو ٹینکوں اور متعدد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ رات بھی جاری رہا۔
ڈنمارک کی پولیس نے دارالحکومت کوپن ہيگن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں میں سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں ایک گھر پر حملہ کر کے دو خواتین کو شہید اور بارہ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطین کی قدس بریگیڈ نے غزہ پٹی کے مضافات میں واقع صہیونی بستیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ماحولیات کی بد ترین صورت حال کا سامنا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ایک اسلحہ کارخانے کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے غزہ کی تباہ کن صورتحال کو مزید خراب بتاتے ہوئے اس پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔