Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • حماس نے مشرق وسطی کے امور سے متعلق امریکی ایلچی کا منصوبہ مسترد کر دیا

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں باقی ماندہ صہیونی قیدیوں کو جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کے ذریعے ہی رہا کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کے ترجمان نے غزہ پٹی میں عارضی جنگ بندی کے لیے مشرق وسطیٰ کے امور سے متعلق امریکی ایلچی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ پٹی میں باقی ماندہ صہیونی قیدیوں کو جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کے ذریعے ہی رہا کیا جائے گا۔  انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدہ 3 مراحل پر مشتمل ہے۔ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اپنے آغاز سے 16واں دن مقرر کیا گیا ہے اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ حماس کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاہدین سے صہیونی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، انہیں غاصبوں کو جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو  ماننے پر مجبور کرنا ہوگا۔

ٹیگس