صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ کے علاقے شجاعیہ پروحشیانہ حملہ کیا ہے جبکہ فلسطینی مجاہدین نے جواب میں شجاعیہ اور نتساریم میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر سنگین حملے کئے ہیں۔
تحریک حماس نے اس تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی بہن کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عرب، اسلامی ممالک اور دنیا کے آزاد لوگوں سے صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے ہر سطح پر دباؤ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کو اپنے جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کے خلاف دو سو ساٹھ روز سے جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت کے باوجود فلسطین کی تحریک استقامت نے اپنی پوری توانائی سے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے آرمینیا کے اقدام کی قدردانی کی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک اور ثبوت قرار دیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے رفح شہر میں صیہونی حکومت کے دو ٹینکوں اور متعدد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین کی قدس بریگیڈ نے غزہ پٹی کے مضافات میں واقع صہیونی بستیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوج نے حماس کو ختم کرنے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کرلیا ہے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پٹی کے بارے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ چار بنیادوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔