حماس نے ایک اور صیہونی قیدی کو آزاد کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے
حماس نے ایک بیان جاری کرکے مزید ایک صیہونی قیدی کی رہائی کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس نے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان مین بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی دوہری شہریت رکھنے والے عیدان الیگزینڈر کی غزہ سے رہائي کو منظوری دے دی گئی ہے۔ حماس نےاپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے چار قیدیوں کی لاشوں کو حوالے کئے جانے پر بھی وہ تیار ہے ۔ حماس نے اپنے بیان میں دوسرے مرحلے کی جنگ بندی کے لئے مذاکرات پر آمادگی بھی ظاہر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ حماس نے بتایا ہے کہ ثالثی کرنے والوں کی طرف سے اسے تجویز پیش کی گئي ہے جس پر اس کا رویہ مثبت رہا ہے اور جواب بھی جمعہ کی صبح دے دیا گیا ۔ حماس کے بیان کے مطابق تجویز کے جواب میں عیدان الیگزینڈر کی رہائي اور چار قیدیوں کی لاشوں کی تحویل بھی شامل ہے۔ حماس نے اب تک پہلے مرحلے کی جنگ بندی میں سات بار صیہونی قیدیوں کو رہا کیا ہے ۔ ساتویں دور میں حماس نے چھے صیہونی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا اور ان کے بدلے چھ سو دو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرایا۔