سحر نیوز رپورٹ
دوہزار چوبیس میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں پہلے سے ہی مصروف ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اب ایک عظیم اتحاد بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر رائے پیش کرنے کے لئے مقررہ مدت میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اُس کے خلاف اپنی رائے درج کرانے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنی اپنی قومی کرنسیوں میں لین دین کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ آسیان اجلاس میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک نے وسیع سرحد پر کشیدگی کم کرنے کےلئے مختلف راہیں تلاش کر لی ہیں۔
ہندوستان نے اپنا تیسرا چاند مشن "چندریان 3" کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔